دنیا

20سال بعد میانمار پر امریکی پابندیاں ختم

امریکہ نے میانمار پر بیس سال سے عائد تمام پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے، اعلان کے مطابق یہ پابندیاں جمہوریت کے فروغ کے لئے قابل ذکر پیش رفت کے بعد ہٹائی گئی ہیں۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے پابندیاں ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط بھی کردیئے ہیں جس کے بعد میانمر کی حکومت کو امریکی قوی سلامتی کے خطرہ قرار دینے کا اعلامیہ بھی ختم ہوگیا ہے۔میانمار میں گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات میں حزب مخالف کی جماعت کو پارلیمان میں اکثریت حاصل ہوئی تھی جس پر صدر اوبامہ نے کہا تھا کہ میانمار نے قابل ذکر حد تک اصلاحات کی ہیں جن میں بہت سے سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے اور آبادی کے لیے مزید آزادی فراہم کرنا بھی شامل ہیں۔اوبامہ نے گزشتہ ماہ میانمار کی راہنما آنگ سان سوچی سے وائٹ ہاو¿س میں ملاقات کے دوران بھی پابندیاں ہٹانے کا وعدہ بھی کیا تھا۔یہ پابندیاں 20 سال قبل عائد کی گئی تھیں جن کے تحت امریکی کمپنیوں اور امریکی مالیاتی اداروں کو کام لانے والی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو میانمار سے کاروبار سے منع کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close