Featuredدنیا

فلسطین میں خطرناک وائرس کا کوئی نیا کیس نہیں آیا

قدس: فلسطین کے مقابلے میں صیہونی ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرین میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 150 مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس جاری کی گئیں

فلسطینی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ اب تک فلسطینی علاقوں میں مجموعی طورپر کرونا کے 263 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں میں کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

فلسطین کے مقابلے میں صیہونی ریاست میں کورونا وائرس سےمتاثرین میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اب تک قابض ریاست میں خطرنا ک وائرس سے ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی تعداد 72 ہے جبکہ 10 ہزار کے قریب متاثرہیں ۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 150 مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس جاری کی گئیں جن میں کورونا کو کائی ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔

ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رہنے کے احکامات کی سختی سے پابندی کریں اور ہنگامی حالت کے نفاذ پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close