More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

جہاداسلامی اور حماس کا اسرائیل کو سخت انتباہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے صیہونی وزیر اعظم کی بن یامین نتین یاھو کی غزہ پر وسیع حملے کی دھمکی کے جواب میں اعلان کیا ہے کہ جارحیت جاری رہنے کی صورت میں تل ابیب پر جہنم کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان داود شہاب نے غزہ میں اسرائیل کے تازہ جرا‏ئم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے اگر صہیونیوں نے غزہ پر جارحیت بند نہ کی تو اس علاقے کو اسرائیل کے لیے جنہم میں تبدیل کردیا جائے گا۔داؤد شہاب کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ صہیونیوں  کے خلاف تحریک مزاحمت کو جاری رکھیں۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فلسطین کی مزاحمتی قوتیں دشمن کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کی طاقت رکھتی ہیں اور اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی۔جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت غزہ پر حملے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن تحریک مزاحمت اسے ناکام بنادے گی۔

داؤد شہاب نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی قوتیں صہیونیوں کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گی کہ وہ داخلی انتخابات میں کامیابی کے لیے فلسطینی عوام کو ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کریں۔جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئر رکن نے صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک مزاحمت پوری قوت کے ساتھ دشمن کی جارحیت کا جواب دے گی اور فلسطین کے عوام ہر گز سرتسلیم خم نہیں کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاھو نے غزہ پر بھرپور فوجی حملے کی دھمکی دی ہے۔یہ دھمکی ایسے وقت میں دی گئی ہے جب اتوار کے روز صیہونی فوجیوں نے شمالی غزہ پر حملہ کرکے تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ پچھلے چند ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں، ڈرون طیاروں، اور توپ خانوں کے ذریعے بارہا غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔اسرائیل نے سن دوہزار سترہ سے غزہ کے خلاف جارحیت کا نیا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے فلسطینیوں کے غم و غصے کی آگ ایک دن غاصبوں کو جلا کر راکھ کر دے گی۔حماس کے ایک ترجمان عبدالطیف القانوع کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ ختم اور دہشت گردانہ اور مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ بند نہ کیا تو اسے فلسطینیوں کے شدید غیظ  و غضب کا سامنا کرنا پڑے کا۔انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت عالمی اداروں کی خاموشی اور امریکی حمایت کی چھتری تلے، فلسطینی عوام اور انقلابی نوجوانوں کے خلاف منظم جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔حماس کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حالیہ مجرمانہ اقدامات سے فلسطینیوں کے خلاف اس کی وحشیانہ اور غیر انسانی سوچ کی نشاندھی ہوتی ہے۔القانوع نے واضح کیا کہ عالمی برداری کی خاموشی اور ناتوانی کی وجہ سے اسرائیل کو غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے اور فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری رکھنے کی شہہ مل رہی ہے

آر ایس ایس اور شیوسینا کے غنڈوں کو کشمیر بھیجا جارہا ہے، مشعال ملک

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button