دنیا

لڑکے سے زیادتی کی مبینہ کوشش پرپیش امام گرفتار

لندن: برطانیہ کے علاقے گریٹر مانچسٹر میں لڑکے سے زیادتی کی مبینہ کوشش پر پیش امام کو گرفتار کرلیاگیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 45برس کا ملزم 15برس کے بچے کو جنسی پیغامات بھیجتارہا اور جب زیادتی کے لیے پہنچا تو ایسے افراد نے دھر لیا جو جنسی درندوں کو بے نقاب کرتے ہیں۔5 بچوں کے باپ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ بچے سے زیادتی میں مبینہ طورپر ملوث پیش امام بلیک برن کی مسجد سے20 برس سے وابستہ تھا۔تاہم اب مسجدانتظامیہ نے اسے معطل کردیا ہے اور پولیس نے بھی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close