دنیا

امریکہ کو شمالی کوریا کا سخت انتباہ

شمالی کوریا نے پیویانگ کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیاں جاری رہنے پر سخت انتباہ دیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ ھو نے جمعے کو کہا کہ امریکہ اگر پیونگ کے خلاف پابندیاں ختم نہیں کرے گا تو ممکن ہے شمالی کوریا اسلحوں کے تجربات اور دیگر دفاعی سرگرمیاں پھر سے شروع کردے۔ری یونگ ھو نے مزید کہا کہ شمالی کوریا امریکہ کے ساتھ بلاقید و شرط گفتگو اور مقابلہ آرائی دونوں کے لئے تیار ہے- امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک مذاکرت میں پیشرفت نہیں ہوتی۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے حکام حالیہ ایک برس میں دو بار ملاقات کرچکے ہیں۔ایک ملاقات سنگاپور میں اور دوسری ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ہوئی تھی، تاہم ان ملاقاتوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے- شمالی کوریا پیونگ یانگ کے خلاف امریکی پابندیوں کو ایک دشمنانہ اقدام اور دونوں ملکوں کے مابین سربراہی اجلاس جاری رہنے کے سلسلے میں بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔

معیاری کام نہ ملنے پر لیجنڈ اداکارہ شبنم بنگلہ دیش روانہ

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close