دنیا

بھارت نے پاکستان سے پیاز درآمد کرنے کیلئے ٹینڈر واپس لے لیا۔

بھارت نے پاکستان سے پیاز درآمد کرنے کیلئے ٹینڈر جاری کرکے کچھ ہی دنوں میں واپس لے لیا۔

بھارت میں ہر سال پیاز کی قلت پیدا ہوتی ہے جسے کم کرنے کیلئے وہ پیاز درآمد کرتاہے اور بہترین معیار کی وجہ سے ایک بڑی مقدار پاکستان سے منگوائی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پیاز کی طلب بڑھ جانے سے قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں اور پیاز کی طلب پوری کرنے کیلئے بھارتی حکومت نے دنیا بھر سے 2 ہزار ٹن پیاز کی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی درآمدات کیلئے مجاز کمپنی ایم ایم ٹی سی نے 5 ستمبر کو ٹینڈر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پیاز اچھے معیار اور پاکستان، چین، افغانستان سمیت کسی بھی ملک میں پیدا ہوئی ہونی چاہئے۔

تاہم اب ایم ایم ٹی سی نے بھارتی انتہاپسندوں اور کسانوں کے دباؤ میں آکر ٹینڈر میں نظرثانی کرتے ہوئے پاکستانی پیاز کو فہرست سے نکال دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمومی طور پر بین الاقومی سطح پر تجارت کرنے والی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان کی پیاز خرید کر بھارت کو بیچتی ہیں تاہم اب ایسا نہیں ہوسکے گا۔

ٹینڈر حاصل کرنے والی کمپنیوں کو  رواں سال نومبر میں پیاز کی سپلائی کرنا ہوگی۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستان نے بھارت سے تجارتی تعلقات ختم اور سفارتی تعلقات محدود کردیے ہیں جس کے بعد بھارتی سفارتکار کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

مہاتما گاندھی کے پوتے بھی بھارتی مظالم کے خلاف بول پڑے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close