دنیا

روس کاطیارہ بحیرۂ روم میں گر کر تباہ

روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آنے والے حادثے میں روسی لڑاکا طیارہ ایم آئی جی 29 کا پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب رہا

روسی حکام کا کہنا ہے کہ جنگی طیارہ بحری بیٹرے سے چند کلو میٹر دور گرا تاہم امدای ٹیم نے پائلٹ کو بچالیا۔حکام کےمطابق پائلٹ دوبارہ پرواز کے لیے تیار ہے

خیال رہے کہ یہ بحری بیٹرہ روس کی جانب سے حال ہی میں شام کے ساحل کے قریب تعینات روسی جنگی جہازوں کے ایک گروپ کا حصہ ہے

دوسری جانب نیٹو نے اس بحری بیٹرے کی موجودگی پر تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے شام کے شہر حلب میں عام شہریوں پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close