دنیا

جاپان میں شدید زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی کی وارننگ واپس

جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح چھ بجے جاپان کے مشرقی ساحل پر سات اعشاریہ چار کی شدت سے زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز فوکوشیما کے ساحل کا قریبی علاقہ بتایا گیا ہے۔

زلزلے کی گہرائی کا اندازہ 25 کلومیٹر لگایا گیا ہے۔

حکام نے زلزلے کے بعد سونامی کی واننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 3 میٹر بلند سمندری لہریں ساحل سے ٹکرا سکتی ہیں تاہم بعد میں ان کی شدت کم ہونے کے بعد وارننگ واپس لے لی گئی۔

حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو علاقے سے نکل جانے کا حکم دیا تھا جبکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ٹوکیو الیکٹرک پاور زلزلے کے نتیجے میں فوکو شیما کے جوہری پلانٹ میں ہونے والے ممکنہ نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کابینہ کے چیف سیکرٹری سوگا نے ٹی وی پر نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ’پلانٹ کے واٹر کولنگ سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے لیکن درجہ حرارت بڑھنے یا کسی اور خرابی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی’

بعد ازاں پلانٹ کے نگران نے بتایا کہ انھوں نے کولنگ سسٹم کو دوبارہ سے سٹارٹ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ سن 2011 کے زلزلے کے بعد فوکوشیما کے تمام جوہری پلانٹ بند کر دیے گئے تھے تاہم اب بھی وہاں موجود جوہری ایندھن کے لیے کولنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close