دنیا

پولیس اہلکار کی مزدور خاتون کے ساتھ زیادتی

 بھارتی پولیس اہلکار نے خاتون کو راشن دینے کا جھانسا دے کر اس کی آبرو ریزی کر دی۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر بلاسپور میں پولیس اہل کار مزدوری کرنے والی ایک خاتون کو راشن کا جھانسا دے کر گھر لے گیا اور آبرو ریزی کر دی۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ مزدور خاتون نے برمانہ پولیس کو شکایت درج کرائی کہ اس کے ساتھ دو دن قبل ایک پولیس اہل کار نے زیادتی کی، جس پر پولیس نے اہل کار اجے کمار کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

خاتون کے بیان کے مطابق دو دن قبل رات کو کھارسی پولیس چوکی میں تعینات اہل کار اس کے گھر آیا، اور راشن دینے کا کہہ کر لے جانے لگا، سڑک پر ایک گاڑی کھڑی تھی جس کی ڈرائیونگ سیٹ پر ایک اور شخص بیٹھا ہوا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ اہل کار اسے زبردستی گھماروی کے علاقے میں ایک کوارٹر میں لے گیا، وہاں آبرو ریزی کر کے اسے وہیں چھوڑ دیا گیا۔ خاتون کا بیان تھا کہ گاڑی میں موجود دوسرے شخص کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتی، اس سارے واقعے کے دوران وہ بالکل خاموش رہا تھا۔

متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے اپنے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش شروع کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close