دنیا

’نوکری کیساتھ شادی مفت‘رشتے سے انکار پر خاتون کو نوکری سے نکالے جانے پر سعودی عرب میں ہنگامہ کھڑاہوگیا

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے بھارتی بوس سے شادی کرنے سے انکار کرنے پر مقامی خاتون کو نوکری سے نکال دیاگیاجس پر سعودی عرب میں ہنگا مہ کھڑا ہوگیا، خاتون کاموقف تھاکہ بوس پہلے ہی ایک سعودی خاتون سے شادی کرنے کے بعد طلاق بھی دے چکاہے ۔ 
اماراتی میڈیا کے مطابق بھارتی منیجر سے شادی سے انکار پر مقامی خاتون ملازم کو نوکری سے نکال دیاگیا جبکہ ہوزن بغدادی نامی اس ملازمہ کا موقف تھاکہ شادی کی پیشکش کرنے سے قبل منیجر نے کئی مرتبہ اسے بے آبروبھی کیا، منیجر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کی وجہ سے اس نے یہ پیشکش ٹھکرادی اور وہ سمجھتی ہے کہ وہ فقط اپنی فرم کے لیے مزید رابطے بنانے کی غرض سے شادی کاخواہاں ہے ۔ 
 خاتون کے حوالے سے بتایاکہ بھارتی منیجر نے اپنی ہم وطن اہلیہ کو بھیجا جس نے بغدادی کو بتایاکہ وہ اس کی شادی کیلئے متفق ہے لیکن پہلے بھی ایک سعودی خاتون سے شادی اور پھر طلاق کی وجہ سے ہوزن بغدادی نے انکار کردیا، وہ فقط اپنے کمپنی کے مزید روابط کیلئے ایک سعودی شہری سے شادی کرناچاہتاہے ۔ خاتون کاکہناتھاکہ اس نے منیجر کے رویئے کی شکایت لیبر حکام کو کردی ہے جنہوں نے قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سعودی عرب کے کس علاقے یا کس کمپنی میں یہ ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close