دنیا

فرانس کے صدر دوسری مدت کے لیے انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے

سوشلسٹ پارٹی کے رہنما فرانسو اولاند نے ٹی وی پر عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ میں نے طے کیا ہے کہ صدارت کی دوسری مدت کا امیدوار نہیں ہوں گے۔’

صدر فرانسوا اولاند کو اس وقت ملک میں مقبولیت کی کم ترین شرح کا سامنا ہے اور ملک کی جدید تاریخ کے پہلے صدر ہیں جنھوں نے دوسری مدت کے لیے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

صدر فرانسوا کے اعلان کے بعد کنزرویٹو رپبکن پارٹی کے امیدوار فرانسوا فیلن آئندہ برس منعقد ہونے والی صدارتی انتخاب میں مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئی ہیں۔

رائے عامہ کے حالیہ جائزوں کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ کی رہنما لے پین انتخابات میں فرانسوا فیلن کی مضبوط حریف ہوں گی۔

صدر اولاند نے اپنے خطاب میں گذشتہ برس پیرس اور رواں برس نیس میں ہونے شدت پسند حملوں کے حوالے سے کہا کہ’آنے والے ماہ میں ان کی واحد ذمہ داری اپنے ملک کی رہنمائی جاری رکھنا ہے۔ دنیا، یورپ فرانس کو میرے عہدہ صدارت کے دوران بلخصوص سنجیدہ خطرات کا سامنا رہا۔ ان خاص مشکل حالات میں چاہتا ہوں کہ قومی اتحاد کو برقرار رکھوں۔’

اپنے خطاب میں صدر فرانسوا اولاند نے دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ کے خطرے کے بارے میں متنبہ کیا۔

صدر فرانسوا کے اعلان کے بعد اب سوشلسٹ پارٹی جنوری میں صدارتی امیدوار کا انتخاب کرے گی جس میں امکان ہے کہ وزیرِاعظم منوئل والس منتخب ہو سکتے ہیں۔ وزیرِاعظم منوئل نے گذشتہ ہفتے بیان بھی دیا تھا کہ وہ صدارتی امیدار بننے کے لیے تیار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close