دنیا

کرونا کے خوف سے معمر جوڑے کی خودکشی

نئی دہلی : بھارتی جوڑے نے کوویڈ 19 سے خوفزدہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، معمر جوڑے نے اپنی آخری خط میں کہا کہ ‘انہوں نے یہ سنگین قدم اپنے بچوں کی خاطر اٹھایا ہے’۔

بھارت میں چین سے شروع ہونے والی مہلک ترین وبا میں مبتلا ہونے کے خوف سے خودکشی کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، بھارتی حیدرآباد میں ایک عمر رسیدہ جوڑے نے بھی عالمی وبا کا شکار ہونے کے ڈر سے خودکشی کرلی۔

ہلاک ہونے والے عمر رسیدہ میاں بیوی کو کئی روز سے بخار تھا جس کے باعث انہیں محسوس ہوا کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور اگر انہیں اسپتال داخل کرایا گیا تو ان کی اسپتال میں موت بھی ہوسکتی ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے سافٹ ڈرنک میں زہر ملا کر پی لیا۔

65 سالہ ای وینکٹیشور اور اس کی بیوی 60 سالہ وینکٹ لکشمی نے اپنے آخری خط میں کہا کہ وہ اپنے بچوں کو کرونا وائرس سے بچانے کےلیے ایسا قدم اٹھانے پر مجبور ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close