دنیا

بنگلا دیش کی عدالت نے 26افراد کو سزائے موت سنادی

بنگلا دیش کی عدالت نے 26افراد کو موت کی سزا سنادی، 26 افراد کو 7افراد کے قتل کے الزام میں سزا سنائی گئی جبکہ اس مقدمے میں ملوث مزید نو افراد کو سات سے لے کر سترہ برس تک کی قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

ان تمام افراد کو اغوا اور قتل کے جرم میں قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

سزائے موت پانے والوں میں سریع الحرکت دستے’ آر اے بی‘ کے کمانڈر طارق سید بھی شامل ہیں۔ طارق کے داماد وزیراعظم شیخ حسینہ کی کابینہ کے رکن ہیں۔

یاد رہے کہ اپریل 2014 میں حکمران جماعت عوامی لیگ کے ایک با اثر سیاستدان نے ایک ادارے کے ذریعے سات سیاسی مخالفین کو قتل کروایا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close