دنیا

انڈونیشیا میں زلزلہ۔ محکمہ موسمیات کی سونامی کی وراننگ

انڈونیشیاءکے جنوب مغربی علاقے خوفناک زلزلے نے ملک کو ہلاکر رکھا دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جنوب مغربی علاقے میں 8.2شدت کا زلزلہ محسوس گیاہے جس کے بعد محکمہ موسمیات نے سونامی کی وراننگ جاری کر دی ہے ۔امریکی جیولوجیکل سروے نے کہاہے کہ زلزلے کا مرکز 808کلومیٹر جنوب مغرب میں 10کلومیٹر گہرائی میں تھاتاہم تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں جبکہ ملک بھر میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔زلزلے کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیاہے اور شہری اپنے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close