دنیا

اٹلی میں برفانی تودے سے8افرادکو زندہ نکال لیا گیا

اٹلی کے وسطی علاقے میں دو روز قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں پہاڑی چوٹی مونٹی گران سیسو کی چڑھائی پر واقع تین منزلہ ہوٹل رگوپیانو برفانی تودے کی زد میں آگیا تھا جس کے نتیجے میں30افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد برف کے نیچے دب گئے تھے۔

امدادی کارروائیوں میں ریسکیو اہلکاروں نے 2 بچوں سمیت 8 افراد کو زندہ باہر نکال لیا ہے جس کے بعد برف تلے دبے مزید افراد کے زندہ ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

اطالوی میڈیا پر نشر کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے برف ہٹانے کے بعد ہوٹل کے مزید کمروں تک رسائی حاصل کی گئی ہے جس سے مزید افراد کے زندہ مل جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اطالوی وزارتِ انصاف کے ایک وزیر نے بھی لوگوں کے زندہ بچ جانے کی خبر کی تصدیق کی۔تاہم ہوٹل میں مقیم افراد کے اہل خانہ کے مطابق ریسکیو کا عمل نہایت سست روی کا شکار ہے اور وہ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے بےچین ہیں۔

واضح رہےکہ دو روز قبل اٹلی کے وسطی علاقے ابررتزو میں ایک ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close