دنیا

پاکستان کشیدگی سےپاک بحرہندچاہتاہے

ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کےافتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مشیرخارجہ سرتاج عزیز نےکہاکہ مشقیں امن واستحکام کےلیےممالک کےتعاون کی عکاس ہیں۔

سرتاج عزیز کا کہناتھاکہ بحرہندکاساحل30ممالک سےملتاہے،جبکہ دنیا میں تیل اورگیس کے30فیصدذخائراس خطےمیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشیدگی سےپاک بحرہندچاہتاہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیزنےکہاکہ اقتصادی راہداری کی اہمیت میں روزبروزاضافہ ہورہاہے،جبکہ بحرہندسیاسی اورمعاشی لحاظ سےاہمیت اختیارکرگیاہے۔

دوسری جانب آزادکشمیر کےصدر مسعود خان نےکہا کہ موجودہ حالات میں بحرہندمیں تیزی سےتبدیلیاں ہورہی ہیں،جبکہ معیشت میں تیزی کاانحصارسمندری تجارت میں ہے۔

انہوں نےکہاکہ گوادرپورٹ کی تعمیرکےبعدبھارتی جنگی جنون میں اضافہ ہواہے،بھارت نےبحرہندمیں نئی آبدوزاورمیزائلوں کےتجربےکیے ہیں۔

آزادکشمیر کےصدر کاکہناتھاکہ خطےمیں امن وسلامتی کےلیےپاک بحریہ کاکردارانتہائی اہم ہے،انہوں نےکہاکہ سی پیک اورگوادرکےباعث میری ٹائم حب بن گیاہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل میری ٹائم کانفرنس سے خطاب میں نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ کا کہناتھاکہ دنیا بھرکی نظریں سمندری راستوں کی سیکیورٹی پر مرکوزہیں، کیونکہ سمندری راستوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر خطرات موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close