دنیا

شمالی کوریا کابلیسٹک میزائل کاتجربہ کیا

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق شمالی کوریا نے 500کلو میٹر تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہےجو ڈونلڈ ٹرمپ کےصدر بننے کےبعد پہلا تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا کےحکام نے بتایا کہ میزائل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر55 منٹ پر لانچ کیاگیا اور یہ مشرق کی سمت میں جاپانی سمندر کی طرف 500 کلومیٹر تک گیا۔

بلیسٹک میزائل کا تجربہ شمالی پیونگان صوبے کے ایئر بیس سے کیاگیا اور یہ علاقہ کوریائی خطے کےمغرب میں واقع ہے۔

امریکی دورے پرموجود جاپانی وزیر اعظم نےشمالی کوریا کےاس اقدام پر شدید ردعمل میں میزائل تجربے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا احترام کرے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم سو فیصد جاپان کے ساتھ ہیں ۔شمالی کوریا کے تجربے پر امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہےتاہم ابھی تک شمالی کوریا کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close