دنیا

گرفتاری کی جھوٹی خبروں پرافسوس ہے

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ لندن میں میری گرفتاری سے متعلق جھوٹی خبریں جاری ہونے پر افسوس ہے، میں تو لاہور میں موجود ہوں۔

لاہور میں اپنے بیٹے کی سالگرہ منا رہی ہوں، لندن میں کیسے گرفتار کر لیا گیا؟

اس سے قبل حدیقہ کیا نی نے ثبوت کے طورپراپنی والدہ اوربیٹے کے ساتھ تصویربنا  کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اورکہا کہ وہ بیٹے کی سالگرہ منانے کے لیے لاہور میں موجود ہیں، میرے حوالے سے عالمی میڈیا میں جاری ہونے والی خبریں بے بنیاد اورجھوٹی ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں آج ہی لندن کی کچھ ویب سائٹس نے خبر جاری کی کہ پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کو کوکین لے جانے کے الزام میں لندن میں گرفتار کرلیا گیا تاہم کچھ خبریں پوسٹ ہونے کے بعد ہٹا دی گئیں۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ جب میں نے یہ خبر دیکھی تو بے اختیار ہنسی آئی اور میں نے اسے نظر انداز کردیا لیکن جب مجھے مختلف شخصیات کی جانب سے ٹیلی فوں آنے لگے تو مجھے دھچکا لگا اور کافی پریشانی بھی ہوئی۔

شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے آپ نے میرے گھر آکر مجھے اس صورتحال کو کلیئر کرنے کا موقع دیا

اس موقع پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بابا بھلے شاہ کے کلام کو پڑھ کر مخالفین کو کرارا جواب دیا اور گنگناتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close