دنیا

پاکستان میں دہشتگردی افغانستان سےہورہی ہے

امریکی تھنک ٹینک اور ڈائریکٹرجنوبی ایشیائی پروگرام مائیکل کوگل مین نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ باراک اوباما کی پالیسی جاری رکھےگی۔

یہ بات انہوں نے اےآروائی نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ امریکی تھنک ٹینک نےمان لیا کہ پاکستان میں دہشتگردی افغانستان سےہورہی ہے۔

ڈائریکٹرجنوبی ایشیائی پروگرام مائیکل کوگل مین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی کاروائیاں شدت پسند تنظیموں کا فعال ہونا ثابت کرتی ہے،دہشت گرد اب بھی پاکستان میں کاروائیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان افغانستان کو مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے، تاہم ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کو بلینک چیک کا ارادہ نہیں رکھتی۔

 ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان کو امداد دینےکا ارادہ نہیں، مائیکل کوگل مین نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ باراک اوباما کی پالیسی جاری رکھےگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close