دنیا

سیاست کی تاریخ کااہم کیس انجام کوپہنچنےجارہاہے

سپریم کورٹ کورٹ کے باہر میڈیاسے بات کرتےہوئے عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کاکہناتھاکہ سیاست کی تاریخ کااہم کیس انجام کوپہنچنےجارہاہے۔

شیخ رشید کا کہناتھاکہ ایک شخص کوبچےکروڑوں روپےبطورتحفہ دیتےہیں،جس کی مسلم لیگ ن نے کوئی منی ٹریل نہیں دیا۔انہوں نےکہاکہ یہ کیس جمہوریت کےلیےاورآمریت کوروکنےکاہے۔

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیدکاکہناتھاکہ حکمران لوٹی ہوئی دولت ملک سےباہرلےکرجارہےہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاتھاکہ کرپشن کے تانے بانے دہشت گردی سے جا کر ملتے ہیں اور دہشت گردی کی اعانت اور فنڈنگ میں کرپشن سے کی گئی کمائی استعمال ہوتی ہے اس لیے کرپٹ لوگوں کو بھی منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close