دنیا

برطانوی عدالت سے شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج

لندن: ڈیلی میل کیس میں برطانوی عدالت نے شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں لہٰذا جواب کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

برطانوی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران تاحال ڈیلی میل کے دفاع کا جواب نہیں دے سکے۔ عدالتی نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں شہباز شریف کو ڈیلی میل کی لیگل کاسٹ ادا کرنا ہوگی۔

برطانوی عدالت کی طرف سے شہباز شریف کے خلاف فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماء فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی امداد کا پیسہ کھانے پر ’’ڈگی سرکار‘‘ برطانوی عدالت میں جواب دینے میں ناکام ہوگئے، یہ کرپٹ ٹولہ پاکستان میں تو این آر او لے سکتا ہے مگر باہر کی عدالتوں سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیسے بے شرم چور ہیں، سیلاب متاثرین کا پیسہ ہڑپ کرنے سے بھی باز نہیں آئے، نوسر باز امپورٹڈ حکمران جونکوں کی طرح ملک کو کھا رہے ہیں۔ سیلاب متاثرین کا پیسہ کھانے والوں کو عوام کا لانگ مارچ خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ’’چیری بلاسم‘‘ پہلے مقامی طور پر رسوا ہوا اور اب بین الاقوامی سطح پر بے عزت ہو رہا ہے، ’’پوسٹر بوائے‘‘ سیلاب متاثرین کا پیسہ کھا کر ملک کے لیے چگ ہنسائی کا باعث بنا ہوا ہے، بہت جلد سب چور، لٹیرے، بھگوڑے اور نکمے اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close