دنیا

اردن کے شہزادہ محمد بن طلال انتقال کرگئے

اردن کے شہزادہ محمد بن طلال انتقال کرگئے ہیں۔

 

 

 

 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کے شاہی ایوان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہزادہ محمد بن طلال طویل عرصے سے علیل تھے۔

 

شاہی ایوان سے جاری کردہ اعلامیے میں شہزادے کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

 

81 برس کی عمر میں وفات پانے والے محمد بن طلال شاہ اردن کے نجی نمائندے تھے۔

 

 

 

حکومتِ اردن نے شہزادہ محمد شاہ طلال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

شہزادہ محمد بن طلال نے 2 اکتوبر 1940 کو اردن کے دوسرے بادشاہ شاہ طلال بن عبداللہ اور ملکہ زین الشرف کے گھر جنم لیا تھا۔

 

شہزادہ محمد شاہ طلال کے دوسرے فرزند تھے جو 1973 میں شاہ اردن کے نجی نمائندہ مقرر ہوئے اور اپنی وفات تک اسی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close