دنیا

انہوں نے مجھے انسانی کھوپڑی دی اور کہا کہ اسے کھاؤ، میں نے چکھی تو۔۔۔

نئی دلی (نیوز ڈیسک) آدم خور قبائل کے بارے میں آپ نے قصے کہانیوں میں ضرور پڑھا ہوگا لیکن یہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے کہ ہمسایہ ملک بھارت میں آج بھی ایسے قبائل پائے جاتے ہیں جو نہ صرف انسانی گوشت کھاتے ہیں بلکہ اپنا بول وبراز چٹ کرجانے میں بھی کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق فلمساز رضا اسلان اپنی ایک ٹیم کے ساتھ پہلی بار ”اگھوڑی“ نامی اس وحشی قبیلے کے حالات زندگی جاننے کے لئے پہنچے تو انہیں بھی کھانے کے لئے انسانی دماغ پیش کیا گیا اور انسانی کھوپڑی میں شراب ڈال کر پلائی گئی۔ رضا اسلان نے اس قبیلے پر ایک ڈاکومنٹری "Believer” بنائی ہے جس کے مناظر دیکھ کر انسان سوچتا رہ جاتا ہے کہ آج کے جدید زمانے میں بھی دنیا میں اس قسم کی مخلوقات پائی جاتی ہیں۔

 

اسلان کا کہنا ہے کہ اسے انسانی دماغ بھون کر کھلایا گیا، جس کا ذائقہ تارکول جیسا تھا۔ قبیلے کے گرو نے انسانی ہڈیوں اور گوشت سے بنا ایک تاج بھی اس کے سر پر پہنایا۔ جب اسلان نے گھبرا کر اسے اتارنے کی اجازت چاہی تو گرو مشتعل ہوگیا اور کہنے لگا ”اگرتم نے اس طرح کی باتیں کر وگے تو میں تمہارا سر کاٹ دوں گا۔ “ اس کے بعد قبیلے کے گرو نے کیمرے کے سامنے ہی اپنی غلاظت کھانا شروع کردی اور ریکارڈنگ کرنے والے عملے پر بھی غلاظت اچھالی۔ اسلان اور ان کے ساتھی یہ صورتحال دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے اور وہاں سے بھاگ نکلے۔

 

news-1489070297-1540.jpg

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close