دنیا

کورونامریضوں کی آدھی جلی ہوئی لاشوں کو کتے کھا رہے ہیں، کمزور دل افراد کیلئے انتباہ!

ئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے اترکاشی میں لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کے ہلاک مریضوں کی ادھ جلی لاشوں کو کتے نوچ کر کھا رہے ہیں۔

 

 

 

 

 

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اترکاشی کے شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کیدار نامی گھاٹ پر کورونا مریضوں کی آدھی جلی ہوئی لاشوں کو کتے کھا رہے ہیں، متعلقہ ادارے اس معاملے پر ایکشن لیں۔

 

انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقامی لوگوں کی شکایت موصول ہونے کے بعد ہم نے ایک شخص کو مقرر کر کے ادھ جلی لاشوں کو دوبارہ چِتا میں جلانے کا حکم دیا ہے۔

 

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی بدترین صورت حال برقرار ہے، گزشتہ ماہ آکسیجن نہ ہونے کے باعث ریکارڈ اموات بھی رپورٹ ہوئیں، اسی سبب لاشوں کو جلانے کے لیے گھاٹ پر جگہ کم پڑگئی تھی۔

 

 

حالیہ دنوں بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی لاشیں بے یارومددگار دریاؤں اور کھلے میدانوں پڑی ملی تھیں۔

 

بعد ازاں جیپ اور کشتیوں پر سوار پولیس اہلکار لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں کو ہدایات دے رہے تھے وہ لاشوں کو دریاؤں میں نہ پھینکیں، ہم آپ کی مدد کے لیے حاضر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close