دنیا

ایک بار پھر حماس اور حزب اللہ دہشت گرد قرار

 ابوظہبی: اماراتی وزیر خارجہ کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کو ایک بار پھر دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کے مطابق امارا ت کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد نے ابوظہبی میں امریکن جیوش کمیٹی کے دفتر کے افتتا ح کے موقع پر ، مذکورہ کمیٹی کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے خطے کے دیگر ملکوں سے ا پیل کی وہ بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی حصہ بن جائیں۔

عبداللہ بن زائد نے امریکی جیوش کمیٹی کے سرغنہ جیسن ایزیکسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابوظہبی میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ آپ کو اور آپ کی ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں وہی سکون نصیب ہوگا جیسا آپ اپنے گھر میں محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک بقول ان کے اخوان المسلمین، حماس اور حزب اللہ جیسے گروہوں کے بارے میں کھل بات نہیں کر تے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے بزعم خویش امید ظاہر کی دیگر ممالک بھی امارات اسرائیل تعلقات کوآئیڈل بنا کرمستقبل کی تصویر دوبارہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال ستمبر میں ٹرمپ انتظامیہ کی کاسہ لیسی کرتے ہوئے، عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام اور اس کے بعد تل ابیب ابوظہبی تعاون کے فروغ کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close