دنیا

اسپوتنک 5 کورونا کی ڈیلٹا قسم کے خلاف 83 فیصد مؤثر ہے

ماسکو: روسی حکام نے جون اور جولائی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ کورونا کی ڈیلٹا قسم اور وافر مقدار میں ویکسین ہونے کے باوجود آبادی میں اسے لگانے کی ہچکچاہٹ کو قرار دیا ہے

جون میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسپوتنک 5 کورونا کی ڈیلٹا قسم کے خلاف 90 فیصد مؤثر ہے۔

ٹی اے ایس ایس نیوز ایجنسی نے مراشکو کے حوالے سے بتایا ہے کہ تازہ ترین نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ویکسین تقریباً 83 فیصد ہے۔
ویکسین تیار کرنے والے گیمالیا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر الیگزینڈر گینٹسبرگ نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسپوتنک 5

ورونا وائرس کی تمام اقسام کے خلاف محفوظ اور مؤثر ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : امریکا نے روس کے 24 سفارت کاروں کے ویزوں میں تجدید سے انکار کردیا

14 کروڑ سے زائدآبادی والے ملک روس نے کورونا کے خلاف ملک میں ہی تیار کردہ چار ویکسین کی منظوری دی ہے۔ روس میں کورونا کی وباء کے آغاز سے اب تک تقریباً65 لاکھ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close