دنیا

شمالی کوریا نے امریکی بحری بیڑے کو ایک ہی حملے میں تباہ کرنے کی دھمکی دے دی، امریکہ کا سخت ردعمل

سیول: شمالی کوریا نے جاپان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک ہونے والے امریکی بحری بیڑے کارل ونسن کو ایک ہی جھٹکے میں سمندر میں ڈبونے کی دھمکی دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا امریکی بحری بیڑے کو ایک ہی جھٹکے میں سمندر میں غرق کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔ شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے رہنما روڈنگ کا کہنا ہے کہ ہم ایک ہی حملے میں امریکی طیارہ بردار بیڑے کو سمندر میں ڈبو سکتے ہیں اور امریکا کو اپنی فوجی طاقت دکھانے کیلئے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کی جانب سے جزیرہ نما کوریا میں میزائل تجربے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا تھا کہ آسٹریلیا کی طرف جانے والے کارل ونسن نامی بحری بیڑے کا رخ جزیرہ نما کوریا کی جانب موڑ دیا جائے اور اب جاپان کے جنگی بحری بیڑے جزیرہ نما کوریا کی جانب سفر کرنے والے امریکی بحری بیڑے کے ہمراہ ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کے بعد اور اس چھٹے جوہری ٹیسٹ کے لئے تیار ہونے کا خدشہ کے بعد سے حالیہ ہفتوں میں امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری طرف شمالی کوریا کے سرکاری اخبار نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شمالی کوریا کی فوج امریکہ سے جنگ کے لئے پوری طرح تیار ہے جبکہ اخبار نے امریکی جنگی جہاز ’’کارل ونسن ‘‘ کو ایک ’’بڑا جانور‘‘ لکھتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی طاقت دکھانے کے لئے اس ’’بڑے جانور ‘‘کو ایک ہی حملے میں ختم کر دیا جائے گا ۔کہا جا رہا ہے کہ کوریا کی فوج 25اپریل کو اپنی 85ویں سالگرہ منا رہی ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسی روز شمالی کوریا کی فوج کوئی بڑا جوہری ٹیسٹ کر سکتی ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا اب تک 5جوہری ٹیسٹ کر چکا ہے ۔دوسری طرف امریکی نائب صدر مائیک پنس نے شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کہا ہے کہ امریکی جنگی جہاز کارل ونسن آنے والے چند دنوں میں جاپان کے سمندر میں پہنچ جائے گا ۔سڈنی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک پنس کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ رواں ماہ کے آخر تک کارل ونسن جاپانی سمندر میں تعینات ہو جائے گا ،شمالی کوریا کو کوئی غلط فہمی نہیں پالنی چاہئے ،کیونکہ اس علاقے میں اپنے مفادات اور اپنے اتحادیوں کی حفاظت کے لئے امریکہ کے پاس بے تحاشا وسائل اور فوجی جوان موجود ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close