دنیا

افغان شناخی کارڈ اور پاسپورٹ میں تبدیلی

طالبان نے افغانستان کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔

طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ افغانستان میں گزشتہ حکومت کے جاری کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ اپنی معیاد تک کار آمد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں جو نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے ان پر ‘اسلامی امارت’ لکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ افغانستان کے پاسپورٹ پر ‘اسلامی جمہوریہ افغانستان’ تحریر ہے جبکہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دفاتر بند پڑے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close