دنیا

کابل میں نیٹو اتحاد کے قافلے کے قریب دھماکہ، 3 امریکی فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک، 28 زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو اتحاد کے قافلے کے قریب خودکش دھماکے سے  3 امریکی فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 28زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق خودکش حملہ آور نے امریکی سفارتخانے کے قریب  صبح 8 بجے نیٹو اتحاد کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ امریکی حکام  نے اپنے فوجیوں کے مرنے کی تصدیق کردی ہے۔ دھماکے میں عام شہریوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقوں کو گھیر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close