دنیا

بنگلہ دیشی صحافیوں کا دفترخارجہ کا دورہ، خیرسگالی کا پیغام دیا

اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفدنے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ثقافت اور صحافتی شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی صحافیوں کا دس رکنی وفد جو پاکستان کے دورے پر ہے، وفدنے وزارت خارجہ کا دورہ کیا اس دوران سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کو وزارت خارجہ میں آمد پر خوش آمدید کہا جبکہ بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان درینہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، تعلیمی، ثقافتی تعلقات کو مذید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان تعلقات کو عوامی روابط سے اور زیادہ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد نے بھی بنگلہ دیشی عوام کی طرف سے پاکستان کے لیے جذبہ خیرسگالی کا پیغام پہنچایا، انہوں نے اس موقع پر سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا پرتپاک استقبال پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا یاد، رہے کہ بنگلہ دیشی صحافیوں کا دس رکنی وفد پاکستان کے ایک ہفتے کے دورے پر ہے اور اسکی پاکستان میں اعلی حکام تھنک ٹینکز اور صحافیوں کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close