دنیا

مودی سرکارمیں بھارت کے مسلمان سابق وزیرخارجہ بھی محفوظ نہی

نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیرخارجہ اورکانگریس رہنما سلمان خورشیدکا کہنا ہے میرے گھرپرحملے نے ثابت کردیا ہندوتوا کےبارے میں جوکہا صحیح تھا

بھارتی میڈیا کوانٹرویو میں سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ ہندوتوا کیا ہے یہ سمجھنے کے لئے میرے گھرکے جلے ہوئے دروازے کودیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : مودی حکومت پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے

سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ انتہاپسندگروپ مذہب کا غلط استعمال کرتے ہیں۔مجھے نہ صرف سوشل میڈیا اورفون پردھمکیاں دی گئیں بلکہ گھرپربھی حملہ کیا۔کیا مجھے ہندوتوا کے سامنے صرف اس لئے ہتھیارڈال دینے چاہئیں کہ الیکشن آنے والے ہیں۔

ایودھیا سے متعلق سلمان خورشیدکی کتاب کی اشاعت کے بعد ہندوانتہاپسندوں نے نینی تال میں سلمان خورشید کے گھرپرحملہ کردیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close