دنیا

قطر اور سعودی عرب کی لڑائی کے بعد قطر میں موجود پاکستانی ورکروں کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر آگئی

دوحہ: قطر اور سعودی عرب کی لڑائی نے دوحہ اور دیگر ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں سمیت جنوب ایشیائی باشندوں کو بے رو ز گار ی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ ”مڈل ایسٹ آئی“ کے مطابق قطر میں موجود جنوب ایشیائی اور پاکستانی تارکین کو خلیجی ممالک کی جانب سے دوحہ کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے اعلان کے بعد اپنی ملازمتوں کے لالے پڑگئے جن کا کہنا ہے کہ سفارتی تنازع ان سے ملازمتیں تک چھین سکتا ہے اور اگر ایسا ہو گیا تو وہ یہاں پھنس کر رہ جائیں گے ۔

 

قطر میں موجود جنوب ایشیائی باشندے ملکی آبادی کا 70فیصد ہیں جن میں زیادہ تعداد بھارتی ، نیپالی ، پاکستانی اور بنگلہ دیشی ورکرز کی ہے جو تپتی دھوپ میں کئی کئی گھنٹے کام کرنے کے باوجود بھی کم تنخواہوں اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور اب قطر سعودی تنازع سے انکے لیے نئی مشکل کھڑی ہونے کا خدشہ ہے۔ قطر میں موجود ایک ملازم نے بتایا کہ سعودی قطر تنازع کے بعد قطر میں موجود غیر ملکی ورکرز میں بھی شدید اضطراب پایا جاتا ہے ۔”ہر کوئی تذبذب میں ہے اور اپنے مستقبل کو لیکر خوفزدہ ہے کہ اگر صورت حال ایسے ہی رہی تو انکا کیا ہوگا “۔ بہت سے لوگ یہ پوچھ رہے ہیں کہ اگر ہماری تنخواہیں وقت پر نہ ملی توہم قطر میں پھنس کر رہ جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close