Featuredدنیا

افغانستان کے 87 اضلاع طالبان کے کنٹرول میں آگئے: حامد کرزئی

کابل : حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے صرف تباہی، شرمندگی اور بربادی چھوڑی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان نے تاجکستان سرحد سے متصل کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا۔ افغان فورسز کو تاجکستان سرحد پر چوکیوں سے بے دخل کردیا گیا۔

افغان رکن صوبائی کونسل کے مطابق افغان طالبان نے قندوز کے علاقے شیرخان پر قبضہ کرلیا ہے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے 421 اضلاع میں سے 87 طالبان کے قبضے میں ہیں۔ ترجمان افغان فورسز کا کہنا ہے کہ قبضہ چھڑانے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی کی تیاریاں کررہے ہیں۔

سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکہ 20 سال پوری طاقت کے ساتھ یہاں رہنے کے باوجود اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا اور ناکام واپس لوٹ رہا ہے، اس نے صرف دہشت گردی کو فروغ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے صرف تباہی، شرمندگی اور بربادی چھوڑی ہے، افغان عوام امریکی فوج کی موجودگی کے بغیر ہی بہتر تھے۔ غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی نے ہمیں وہی کچھ دیا ہے جو اس وقت ہمارے پاس ہے، اس لیے افغانستان کے لیے بہتر ہے کہ امریکی فوجی واپس چلے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close