دنیا

نائیجیریا میں تیز رفتار کار مسافر بس سے ٹکرا گئی؛ 18 افراد ہلاک

ابوجہ: مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں ایک ٹریفک حادثے میں 18 مسافر ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جن میں سے دو زخمیوں کی حالت نازک ہے

نائیجریا میں ایک تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اُڑ گئے جب کہ بس کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : نائیجیریا میں مسلح افراد کا ایک مسجد کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ

حادثے میں مسافر بس الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثے کے نتیجے میں 18 مسافر ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آیا۔ نائیجیریا میں ٹریفک کی قوانین کی خلاف ورزیاں عام ہیں جس کے باعث حادثات کی تعداد بھی زیادہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close