انٹرٹینمنٹ

پاکستان آنے کے لیے موقع کی تلاش میں ہوں، ارجن کپور

ممبئی: بھارتی فلم اسٹار ارجن کپور کہتے ہیں کہ ان کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے اور ان کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی پاکستانی ہے اس لیے وہ یہاں آنے کے لیے موقع کی تلاش میں ہیں۔

 ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ان کا ورثہ پاکستان میں ہے کیونکہ ان کے دادا کا تعلق پشاور سے ہے، اس کے علاوہ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد پاکستانی ہے، جن سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں ہیں لیکن وہ خود پاکستان آنے کے لیے بے قرار ہیں، وہ یہاں آنے کے لیے خاص موقع کی تلاش میں ہیں تاکہ وہ اپنے مداحوں کو خوش کرسکیں۔

ارجن کپور کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم ”کا اور کی“ کا موضوع عام کہانیون سے مختلف ہے اوہ پر امید ہیں کہ اس فلم کو پاکستانی شائقین خصوصاً نوجوان پسند کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close