انٹرٹینمنٹ

صنم بلوچ کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں کیا درست ہیں؟

کیا معروف اداکارہ اور ہوسٹ صنم بلوچ کی شادی ختم ہورہی ہے ؟ یہ وہ افواہ ہے جو اس وقت انٹرنیٹ صارفین میں پھیلی ہوئی ہے، مگر کیا یہ واقعی درست ہے؟ اور اس کی وجہ انتہائی حیران کن ہے اور وہ ہے بس انسٹاگرام اکاﺅنٹ میں نام کی تبدیلی، جو صنم عبداللہ سے بدل کر صنم بلوچ کردینا ہے۔

جی ہاں واقعی، انسٹاگرام میں نام کی تبدیلی پر اداکارہ کے پرستاروں نے لگا کہ صنم بلوچ اپنے شوہر عبداللہ فرحت سے الگ ہورہی ہیں۔

یقیناً یہ ان کے پرستاروں کے لیے کافی دھچکا لگا دینے والی خبر ہوسکتی ہے مگر اسے سچ مان لینا اپنی جگہ حیران کن ہے کیونکہ اس حوالے سے میڈیا نے کوئی خبر تک نہیں لگائی اور بس سوشل میڈیا اکاﺅنٹ میں نام کی تبدیلی پر یہ خیال کرلیا گیا۔

ڈان امیجز نے اس حوالے سے صنم بلوچ کے پبلک ریلیشن منیجر سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا ‘اس میں کوئی حقیقت نہیں، صنم بلوچ کی طلاق کے حوالے سے خبریں محض افواہیں ہیں اور کچھ نہیں’۔

انہوں نے مزید بتایا ‘ لوگوں محض اس بات پر قیاس آرائیاں کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے انسٹاگرام پر یوزرنیم بدل دیا ہے، ایسا تو بس اس لیے ہوا کیونکہ اداکارہ اپنے خاندانی نام کو اپنی ذات کا حصہ بنائے رکھنا چاہتی ہیں’۔

تو ان کے پرستاروں کو پریشان نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اس جوڑے میں علیحدگی نہیں ہورہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close