انٹرٹینمنٹ

سلمان خان اور پریانکا چوپڑا دنیا کے بااثرترین افراد میں شامل

ممبئی: امریکی میگزین کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے طابق دنیا بھر کے 500 بااثر بزنس لیڈرز میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اوراداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔

معروف امریکی میگزین ورائٹی ہر سال انٹرٹنمنٹ انڈسٹری سے وابستہ دنیا بھر کے 500 بااثر کاروباری افراد کی فہرست جاری کرتا ہے۔ حال ہی میں ورائٹی کی جانب سے دنیا بھر کے 500 بااثر بزنس لیڈرز کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان، سابق ملکہ حسن اوراداکارہ پریانکا چوپڑا، نامور بالی ووڈ ہدایت کار و پرڈیوسر کرن جوہر، یش راج فلمز کے مالک پروڈیوسر آدیتہ چوپڑا اور ایکتا کپور سمیت 12 بھارتی شامل ہیں۔

سلمان خان سے متعلق ورائٹی میگزین کا کہنا ہے کہ سلمان خان، شاہ رخ خان اورعامر خان یہ تینوں اداکار کئی دہائیوں سے بالی ووڈباکس آفس پر حکومت کرتے آرہے ہیں۔ جب کہ بھارت کی 10 سب سے زیادہ بزنس کرنےوالی فلموں میں سلمان خان کی تین فلمیں شامل ہیں۔

دوسری جانب پریانکا چوپڑا انجنئرنگ میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی تھی لیکن 2000میں مس ورلڈ کا تاج جیتنے کے بعد ان کی زندگی بدل گواضح رہے کہ فہرست میں ٹاپ پوزیشن میں والٹ ڈزنی کمپنی کے چیئرمین اورسی ای او رابرٹ ایگرشامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close