صفحہ اول انٹرٹینمنٹ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکارسے منگنی ختم کردی

پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکارسے منگنی ختم کردی

56 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورنک جونس کی جلد شادی کی خبریں کافی عرصے سے زیرگردش ہیں لیکن اداکارہ نے انگوٹھی اتارکرسب کو حیران کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہوراداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکارنک جونس کے درمیان گہری دوستی کے چرچے گزشتہ کئی روزسے میڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے‘جس کی گلوکارکی جانب سے خود تصدیق کی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نک جونس کے کانسرٹ میں شرکت کرکے کرجب بھارت واپس آئیں توایئرپورٹ پرموجود فوٹوگرافروں کی جانب سے ان کی تصاویرلینے کے لیے انتظار کیا جارہا تھا۔

اداکارہ نے جیسے ہی فوٹو گرافوں کو دیکھا تو اپنے ہاتھ میں پہنی ہوئی منگنی کی انگوٹھی فوری طورپراتاردی جس سے سب ہی حیران رہ گئے جب کہ اداکارہ کے تاثرات بھی اس وقت کچھ اچھے نہیں تھے۔

تاہم اب یہ وقت ہی بتائے گا کہ انہوں نے ایسا کسی وجہ سے کیا یا واقعی کوئی اور بات ہے۔واضح رہے کہ دونوں کی ملاقات گزشتہ سال میٹ گالا میں ہوئی تھی جہاں وہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پرجلوہ گر ہوئے تھے جبکہ گلوکار اداکارہ سے پورے 10سال چھوٹے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں۔۔۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

25total visits,4visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بوائے فرینڈ نے ماڈل کو قتل کرکے لاش سوٹ کیس میں پھینک دی

بھارت میں جہاں ان دنوں اداکارائیں اور خواتین اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور جنسی طور پر …