صفحہ اول انٹرٹینمنٹ ’’ سلمان خان کی یہ پیشکش قبول نہیں کرسکتی کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ حنا خان نے دبنگ خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

’’ سلمان خان کی یہ پیشکش قبول نہیں کرسکتی کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ حنا خان نے دبنگ خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

53 second read
0
0
184
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ممبئی: بگ باس سیزن 11 کی فائنلسٹ حنا خان نے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی آفر ٹھکرادی۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا شمار فلم نگری کے اُن سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جس کے ساتھ ہر چھوٹے سے بڑا اداکار کام کرنا چاہتا ہے  لیکن ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جسے سلمان خان نے آفر کی کہ وہ ان کے ساتھ چھوٹی اسکرین شیئر کریں تاہم بگ باس سیزن 11 کی فائنلسٹ حنا خان نے سلو میاں کی آفر ٹھکرادی۔

اداکارہ حنا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے شو ’دس کا دم‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میرے بہت سے مداح نہ خوش ہوں گے اور سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے شو میں شرکت کیوں نہیں کی لیکن میں اس بات کو واضح کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے سونی چینل کی جانب سے شو میں شرکت  کرنے کے لئے کال موصول ہوئی تھی لیکن میں نے معزرت کرلی تھی۔

حنا خان نے اپنی ویڈیو میں مزید بتایا کہ ’ میں اُس وقت ایک گانے کی تشہیر میں مصروف تھی اس لئے میں اُن کی دعوت قبول نہیں کرسکی۔  انہوں نے کہا کہ میری عدم شرکت نے آپ سب کو مایوس کیا ہے جس کے لئے میں معذرت چاہتی ہوں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پریانکا چوپڑا اور نک جونزکی منگنی کی تصدیق ہوگئی

ایک اورتصویر میں پریانکا اورنک جونز کو رسموں کے دوران ہاتھ میں ہاتھ لیے ساتھ بیٹھے دیکھا ج…