انٹرٹینمنٹ

ارتھ 2 میں میرا کردار بھرپور نوعیت کا، ہدایتکار شان شاہد نے میرے اندر کی فنکارہ کو باہر نکالا، حمائمہ ملک

لاہور: بالی ووڈ اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ فلم ارتھ 2 میں میرا کردار بھرپور نوعیت کا ہے جس میں ہدایتکار شان شاہد نے میرے اندر کی نئی فنکارہ کو نکالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حمائمہ ملک نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ارتھ 2 کے ذریعے شائقین کو ایک نئی حمائمہ ملک دیکھنے کو ملے گی کیونکہ اس میں میرا کردار بھرپور نوعیت کا ہے اور ہدایتکار شان شاہد نے میرے اندر کی نئی فنکارہ کو باہر نکالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہدایتکاروں پر فخر کرنا چاہئے، شان شاہد نے اپنے والد ریاض شاہد کی تاریخ ساز فلموں زرقا، خاموش رہو، یہ امن، غرناطہ و دیگر سے بہت کچھ سیکھا ہے جولوگ ایمانداری اورمحنت کے ساتھ اپنا کام کرتے ہیں ان کو کامیابیاں ملتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہترین کام کرنے کو ملا اوراس وجہ سے ہی میری شہرت بالی ووڈ تک پہنچی جہاں پہلی ہی فلم کو اچھا ردعمل ملا اورپھر بالی ووڈ کے مصالحہ ایوارڈ 2014ء میں مجھے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close