اسلام آباد

اسلام آباد دھرنا، وزیراعظم پہلے دیکھ لیں ، ناکامی پر آرمی چیف کے پیغام پر آئندہ سات دنوں میں منتشر ہوجائیں گے:نجم سیٹھی

اسلام آباد:سینئر تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے انکشاف کیاہے کہ ممتاز قادری کے حق میں دھرنا دینے والے لوگوں کیساتھ حکومت تاحال سختی سے نمٹنا نہیں چاہتی ، آرمی بھی دیکھ رہی ہے کہ حکومت کو کرناہے تو کرلے ، اس کے بعد آرمی چیف کی طرف سے پیغام ملے گا اور تین سے چار دن یا زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے کے اندر دھرنے کے شرکاءپرامن طورپر منتشر ہوجائیں گے ۔

 ’آپس کی بات‘ میںایک سوال کے جواب پر گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ آرمی چیف کو پتہ ہے کہ ایک بات کریں گے تو سب گھر چلے جائیں گے ، انتظار ہورہاہے کہ نوازشریف کو جوکرناہے ، کرلیں ، جب ناکام ہوئے تو وہ کریں گے ، میاں نوازشریف بھی نہیں چاہتے کہ پہلے ہی مرحلے میں دھمکی دے کر فارغ کریں ، حکومت بھی پہلی سٹیج پر مداخلت نہیں چاہتی ، وزیراعظم کی عدم کامیابی پر جنرل راحیل شریف کی طرف سے کوئی پیغام جائے گااور یہ چلے جائیں گے ۔ نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد ضرب عضب ، کراچی آپریشن ، پنجاب ، یہ سب کچھ انتظار کے بعد ہی ہوا ہے ۔،یہاں بھی ایسا ہی ہوگا کر لیجئے اگر نہ ہوا تو بتا دیجئے گا ۔ ابھی ہم طاقت استعمال نہیں کرناچاہتے ، دھمکی ہی کافی ہے ۔اُن کاکہناتھاکہ ابھی یہ نہیں بتاسکتے کہ آرمی کی طرف سے کوئی پیغام جائے گایاوزیراعظم لین دین کریں گے لیکن تین چار دن یا زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے کے اندر یہ مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوجائیں گے ۔

منیب فاروق کے آرمی چیف کے سنجیدہ میسج اور فوج کی طاقت سے متعلق سوال پر نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ یہ مسئلہ ہے لیکن آپ اگر بے دردانہ طریقے سے طاقت استعمال کریں گے تو نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں ، آپ لڑرہے ہیں ، دوسری طرف ملک بھر میں بھارتی مداخلت موجود ہے ، افغانستان کا بارڈر مسئلہ بنا ہواہے جبکہ ایک صوبے میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے ، آپ اس مرحلے میں نیا محاذ نہیں کھول سکتے ، حکومت کو ہر لمحے ایک قدم آگے بڑھانا ہے ، جب ایک دفعہ آپ اُنہیں منتشر کرلیں تو پھر آپ کے پاس وقت ہے ، مقدمات بھی بناسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close