اسلام آباد

پیپلز پارٹی کے رویئے سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے موجودہ رویے پرکچھ کہنا نہیں چاہتا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو نیب ریفرنسز کی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل سے پانچویں مرتبہ خصوصی طور پر اسلام آباد کی احتساب عدالت لایا گیا۔ دوران سماعت صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے خود سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات نہیں کی لیکن آج کے اخبار میں میرے نام سے بیان لگا دیا گیا ہے۔

عدالت سے واپسی پرنوازشریف سے صحافی نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی کے موجودہ رویے پر کیا کہیں گے، جس پرانہوں نے جواب دیا کہ میں ابھی اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ واضح رہے کہ ایک اخبار میں نواز شریف سے منسوب ایک بیان شائع ہوا ہے جس میں پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی کا بغل بچہ قراردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close