پنجاب

انتخابات 2018،ن لیگ کے صدر شہباز شریف سمیت بیشترامیدوارمقدمات میں نامزد

لاہور :عام انتخابات 2018 میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر سمیت بیشتر امیدوار مختلف مقدمات میں نامزد ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کیخلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کامقدمہ ہے جبکہ حمزہ شہبازکیخلاف تھانہ اسلام پورہ میں اغواسمیت دیگردفعات کامقدمہ درج ہے۔تحریک انصاف کے علیم خان کیخلاف اسلام آبادمیں ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے ، ن لیگ کے شیخ روحیل اصغرکیخلاف سکیورٹی گارڈکوگاڑی تلے کچلنے کامقدمہ درج ہے جبکہ سعدرفیق کیخلاف پنجاب اسمبلی کے دروازے کوآگ لگانے کامقدمہ درج ہے۔ریاض ملک کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں لڑائی جھگڑے،منشاسندھوکیخلاف تھانہ کاہنہ ، جمشیداقبال چیمہ کیخلاف کریمنل اینڈ کنزیومرکیسزکے تحت مقدمات درج ہیں جبکہ سیف کھوکھر،افضل کھوکھر،حافظ نعمان کیخلاف نیب میں مقدمات درج ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close