سندھ

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر طالبان کے حملے کا خطرہ، وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کردیا

کراچی: سابق وزیر مذہبی امور و معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو جان لیوا حملے کے خطرے کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
 وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں انہیں ان کی زندگی کو لاحق خطرات کے حوالے سے تنبیہہ کی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف مسلسل بیان بازی کے باعث عامر لیاقت کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں اور انہیں کسی بھی وقت جان لیوا حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خط میں حملے کے مقام اور وقت کا تعین نہیں کیا گیا تاہم عامر لیاقت کو اپنی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری طرف ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نقل و حرکت سے پہلے کون سے متعلقہ حکام کو آگاہ کروں ؟ مجھ سے تو کسی نے رابطہ تک نہیں کیا، یہ جھوٹے اور مکاروں کی حکومت ہے اور نواز حکومت سے تحفظ کی بھیک نہیں مانگوں گا میرے لیے اللہ اور اس کا رسول ﷺ ہی کافی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close