سندھ

بلدیاتی انتخابات ۔سانگھڑاوربدین میں پولنگ کا عمل جاری

خواتین کی شکایات ۔ کچھ پولنگ اسٹیشنز پر سامان نا پہچائیں گئے جس کی وجہ سے اب تک پولنگ شروع نا کی جاسکی۔
ایک پولنگ اسٹیشن میں دو امیدواروں کے حمایتوں کا آپس میںلاتوں ،گھونسوں کا آزادانہ استعمال
بلدیاتی انتخابات سانگھڑ:بدین اورسانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کا میدان سج گیا۔ پیپلز پارٹی اور ذوالفقارمرزا کے حامی امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔
سانگھڑاوربدین کے اضلاع میں سیکیورٹی خدشات اور بد امنی کے باعث بلدیاتی انتخابات دوبار ملتوی ہو چکے ہیں۔ ضلع سانگھڑ میں بلدیاتی انتخاب کے تحت ایک ضلعی کونسل اور4میونسپل کمیٹیوں میں پولنگ جاری ہے۔ 73 یونین کونسلز اور 11 ٹاو¿ن کمیٹیوں میں بھی پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ضلع بھر میں 692پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 330کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
ضلع بدین کی 4یونین کونسلوں کے31وارڈ اور 2ٹاو¿ن کمیٹیوں میں انتخابات جاری ہیں۔ بدین کے 46 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
مجموعی طورپردونوں اضلاع کی 479نشستوں پرایک ہزار 692 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے بھی سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔ سانگھڑ میں 6ہزار904پولیس کے اورایک ہزارسےزائد رینجرزاہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ بدین میں پولیس اور رینجرز کے 2 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔ ضرورت پڑنے پر دونوں اضلاع میں فوج بھی طلب کی جاسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close