سندھ

متحدہ کے دفاتر گرانے کا سلسلہ جاری

کراچی میں قبضہ کی جگہ پر بنائے گئے ایم کیو ایم کے مجموعی طور پر18دفاتر گرائے جبکہ 218 کو سیل کیا جاچکا ہے۔ہفتہ کے روز ایم کیو ایم کے ریلوے کالونی میں واقع یونٹ آفس جبکہ لانڈھی میں سیکٹر آفس کو گرادیا گیا۔ ایم کیو ایم کے دفاتر گرائے جانے کے بعد عوام دفاتر پر ٹوٹ پڑے اور وہاں موجود ہر چیز لوٹ لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے شہریوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایم کیو ایم کے دفاتر سے کرسیاں، پنکھے، کمپیوٹر سمیت جس کے ہاتھ جو لگا لوٹ لیا جبکہ اس دوران دفاتر گرانے والے خاموش تماشائی بنے رہے ۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے 178 یونٹ آفس اور 22 سیکٹر آفس قبضے کی زمینوں پر قائم ہیںجن میں سے 32 کو فوری طور پر جبکہ باقی دفاتر کو بتدریج گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جمعہ کے روز گلستان جوہر، نیوٹاو¿ن ، کھارادر اور ریلوے کالونی میں بھی 5یونٹ آفس گرائے گئے تھے جبکہ جمعرات کو بھینس کالونی، سچل، ایئرپورٹ، طارق بن زیاد سوسائٹی اور قائد آباد سمیت مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے 7 دفاتر گرائے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close