صفحہ اول دنیا وہ جگہ جسے عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مقبرہ کہتے ہیں، وہاں اچانک زمین سے کیا چیز نکلنا شروع ہوگئی؟ کھلبلی مچ گئی

وہ جگہ جسے عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مقبرہ کہتے ہیں، وہاں اچانک زمین سے کیا چیز نکلنا شروع ہوگئی؟ کھلبلی مچ گئی

53 second read
0
0
464
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

یروشلم: یروشلم میں ایک مقبرہ ہے جسے مسیحی برادری حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا مقبرہ قرار دیتی ہے۔ گزشتہ دنوں اس مقبرے کے پتھروں سے اچانک ایک ایسی چیز نکلنی شروع ہو گئی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس مقبرے کے اندر ایک پتھرسے سرخ رنگ کا مواد نکل رہا ہے، جسے خون قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قصبے گیلیلی کی رہائشی نکولا کینان نامی خاتون نے یہ عجیب و غریب ویڈیو بنائی ہے، جس میں اس نے بتایا ہے کہ پتھر سے نکلنے والا سرخ مادہ خون ہی ہے۔ اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا اور اب تک اسے لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور بھانت بھانت کے کمنٹس دے رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ”سچ دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔“ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ”یہ جعلی ویڈیو ہے، ایسا ممکن ہی نہیں۔“ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دراصل 2015ءمیں پیش آیا تھا، لیکن اس کی ویڈیو اب منظرعام پر آئی ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سوئٹزرلینڈ میں برقع پر پابندی عائد

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزر لینڈ کی وفاقی ریاست سینٹ گالن میں برقع پر پابن…