دنیا

چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

بیجنگ: چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے جنوب مغربی پہاڑی صوبے سیچوان میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی اور پوگے قصبے کے ایک گاؤں میں اس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق صوبے میں اب تک 71 مکانات اور 5 کلومیٹر تک سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں برس چین میں موسم گرما کے دوران توقع سے زیادہ بارشیں ہوئیں جس کے بعد پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close