کھیل و ثقافت

ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی، آج شام کو پریکٹس بھی کریگی اور پریس کانفرنس بھی

لاہور: ملک میں ساڑھے آٹھ سال کے طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کل ہوگی‘ پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا‘ میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوگا‘ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی جانب سے سخت پریکٹس جاری ہے‘ تین مچیوں کی سیریز کھیلنے کے لئے ورلڈ الیون کی ٹیم آج پیر کو علی الصبح دبئی سے لاہور پہنچ گئی اور شام کو قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ کپتان فاف ڈوپلیسی پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ پاکستان میں مارچ 2009ءمیں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے تھے۔ ساڑھے آٹھ سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کاآغاز (کل) منگل کو پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کا میچ مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی جانب سے سخت پریکٹس جاری ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے قذافی سٹیڈیم میں سخت پریکٹس کے بعد ایک پریکٹس میچ بھی کھیلا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی 13ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 15ستمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ الیون کی ٹیم جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی کی زیر قیادت آج پیر کی صبح دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔ ورلڈ الیون کی ٹیم شام کو قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ کپتان فاف ڈوپلیسی‘کوچ اینڈی فلاور‘چیئرمین آئی سی سی ٹاسک فورس جائلز کلارک آج قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس بھی کرینگے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close