اسلام آباد

جنگ سے تباہ حال افغانستان میں امن کی بحالی میں مدد اور تعاون کیلئے تیار ہیں، خرم دستگیر

اسلام آباد:  وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جنگ سے تباہ حال افغانستان میں امن کی بحالی میں مدد اور تعاون کیلئے تیار ہے، پاکستان کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اس جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے چاہئیں، جنگ سے تباہ حال افغانستان میں امن کی بحالی میں مدد اور تعاون کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سخت کوششیں کررہی ہے، پاکستان کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اس جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ جب 2013 میں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی، اس وقت ملک کو بجلی کی قلت او دہشت گردی سمیت کئی دیگر مسائل کا سامنا تھا، جبکہ آج کا پاکستان کہیں زیادہ بہتر اور ترقی یافتہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close